ابنا: پولیس کے مطابق نیو کراچی کے علاقے گودھرا کیمپ میں دو گروپوں میں جاری تصادم کے نتیجے میں خاتون سمیت 4 افراد ہلاک ہوگئے، جبکہ گولیاں لگنے سے 12 افراد زخمی بھی ہوئے، جنھیں عباسی شہید اسپتال پہنچایا گیا۔ علاقے میں کشیدگی کا سلسلہ تاحال برقرار ہے اور پولیس کی اضافی نفری کو بھی تعینات کردیا گیا ہے۔ نیو کراچی کے علاقے میں سندھی ہوٹل کے قریب بھی نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے دو افراد ہلاک اور ایک شخص زخمی ہوا۔ کھارادر کے علاقے میں نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ تین موٹر سائیکلوں پر سوار ملزمان نے نوجوان کو کسی اور مقام سے اغوا کرنے کے بعد قتل کرکے پھینکا، جبکہ مقتول کے ہاتھ بھی رسیوں سے بندھے ہوئے تھے۔ لیاری کے علاقے میں کھڈا مارکیٹ کے قریب سے بھی ایک شخص کی تشدد ذدہ لاش ملی۔ اس سے قبل ناظم آباد کے علاقے میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے سرکاری ملازم کو ہلاک کردیا۔ ملیر کے علاقے سے ایک شخص کی گلہ کٹی لاش ملی۔ ادھر شاہ فیصل کے علاقے میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا۔ گلستان جوہر کے علاقے میں بھی مسلح ملزمان کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
/169
اہم: اس پٹیشن کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے 10 لاکھ ووٹوں کی ضرورت ہے مگر کیا کیا جائے کہ ابھی تک چالیس ہزار افراد نے بھی ووٹ نہیں دیا۔ فارورڈ کریں امام زمانہ (عج) کے صدقے۔ پلیز